Home Uncategorized کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن : امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی۔

ریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ بری سیاستدان ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی۔

دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سروے رپورٹس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ کملا ہیرس کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست دینا مشکل ہے۔

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اب تک ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے، بارک اوباما کاخیال ہے کہ کملا ہیرس کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کملا ہیرس ان کی جگہ لیں گی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...