Home نیوز پاکستان اسکول میں کچرا نہ پھینکیں، شہزاد رائے اور ننھی طالبات کی عوام کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اپیل

اسکول میں کچرا نہ پھینکیں، شہزاد رائے اور ننھی طالبات کی عوام کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اپیل

Share
Share

 

کراچی: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے مدد طلب کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہزاد رائے اور ’زندگی ٹرسٹ‘ کے اسکول کی طالبات ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آئیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔

انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب اسکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔

شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ اسکول میں کچرا نہ پھینکیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے عوام سے مشورہ مانگا کہ کس طرح اسکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...