Home Uncategorized کرینہ کپور ہندو مذہب کے بجائے عیسائیت کی پیروی کرتی ہیں، سابقہ ملازمہ کا انکشاف

کرینہ کپور ہندو مذہب کے بجائے عیسائیت کی پیروی کرتی ہیں، سابقہ ملازمہ کا انکشاف

Share
Share

 

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ملازمہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ہندو مذہب کے بجائے عیسائیت کی پیروی کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے بچوں کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے انٹرویو میں بتایا کہ کرینہ کپور کی والدہ بھی عیسائی تھیں۔

سابقہ ملازمہ کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا ضروری سمجھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اداکارہ کے بیٹے کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتیں تو وہ عیسائی اور سکھ مذہب کا کلام لگادیا کرتی تھیں اور اس پر اداکارہ کو کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012ء کو پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...