ممبئی :بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔
حال ہی میں میٹا کی پیغام رسائی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر چینلز کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا، جو معروف شخصیات کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے اب تک کا نیا طریقہ کار ہے۔
بھارتی اداکارہ واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔انہوں نے واٹس ایپ کی سربراہ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو ہی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کترینہ کیف صرف مارک زکربرگ سے ہی آگے نہیں ہیں بلکہ وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔
اب تک واٹس ایپ چینلز پر واٹس ایپ، نیٹ فلکس اور ریئل میڈریڈ کے بعد بھارتی اداکارہ کو فالو کیا جا رہا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے۔
گلوکار و ریپر بیڈ بنی 12 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں اور مارک زکربرگ 2 ملین فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔