Home سیاست پی آئی اے خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر سیف

پی آئی اے خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر سیف

Share
Share

 

 

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائےگی اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ہم قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر ائیں گے اور ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس منافع بخش ادارے کو تباہ کیا ہے وہی بولی میں پیش پیش ہے۔

 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اس وقت شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...