Home sticky post 3 گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہوگیا، فوری منظوری سے معذرت

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہوگیا، فوری منظوری سے معذرت

Share
Share

پشاور:گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا جسے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاؤس لے کرگئے۔

مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آج ڈھائی بجے وزیرا علیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفی موصول ہوا ہے جس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے فوری طور پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنے سے معذرت کرلی، استعفیٰ پر گورنر ہاؤس نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے معاملے پر حتمی آئینی رائے اور مشاورت کے لیے پیر کو قانونی ٹیم کو طلب کرلیا،کل اتوار کے باعث گورنر ہاؤس کا قانونی عملہ دستیاب نہیں ہوگا، پیر کو استعفیٰ سے متعلق آئینی تقاضوں، ممکنہ پیچیدگیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...