Home Uncategorized کیویز تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

کیویز تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

Share
Share

والنگٹن:نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہاں تعلیمی معیار میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، کچھ عرصے قبل تک نیوزی لینڈ کے سکولوں کو دنیا میں بہترین تصور کیا جاتا تھا مگر پھر وہاں کے تعلیمی معیار میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔

وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے کہا کہ اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی سے طالبعلموں کا رویہ بہتر ہوگا اور انہیں پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی، پابندی کا اطلاق آئندہ 100 دنوں کے دوران ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کے سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بچے وہاں پڑھیں اور اساتذہ سیکھانے پر توجہ مرکوز کریں ۔

ماہرین نے 2022 میں تعلیمی بحران سے خبردار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 15 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زائد بچے بمشکل لکھنے یا پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں شرح تعلیم کے ناقص معیار کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس طرح کی پابندی برطانیہ اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں بھی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹوفر لیکسن کی حکومت نے نومبر 2023 کے آخری عشرے میں کام شروع کیا تھا۔

حکومت سنبھالنے کے بعد کرسٹوفر لیکسن نے نیوزی لینڈ میں نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ بھی ریورس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...