Home sticky post 4 کے پی اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

کے پی اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بل یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

منظور شدہ بل کے مطابق اگر کسی کی سالانہ زرعی آمدن 15 کروڑ روپے سے تجاوز کرے گی تو اسے سپر ٹیکس کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، 50 ایکڑ زیر کاشت اراضی یا 100 ایکڑ سے زائد غیر کاشت شدہ اراضی پر بھی سالانہ زرعی ٹیکس لاگو ہوگا۔

زرعی اراضی کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی شرح مقرر کی جا سکے۔

زون ون: ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر فی ایکڑ 1200 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔
زون ٹو: ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر فی ایکڑ 900 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔
زون تھری: ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر فی ایکڑ 500 روپے ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

منظور شدہ بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے زرعی آمدن کو باقاعدہ ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ...

صدرمملکت آصف علی زرداری کامشترکہ اجلاس سے خطاب،اپوزیشن کاشورشرابہ ،نعرے بازی

اسلام آباد:پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب...

ملٹری کورٹس کیس ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران لاہور...

مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جاتاہوں، شعیب ملک

کرکٹ اسٹار سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ...