Home سیاست کے پی حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

کے پی حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔

اُدھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...