Home سیاست آپریشن عزم استحکام، حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

آپریشن عزم استحکام، حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Share
Share

 

اسلام آباد: حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں شہباز شریف تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ اس کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...