Home کھیل محسن نقوی کی بنگلادیش کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو شاباش

محسن نقوی کی بنگلادیش کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو شاباش

Share
Share

 

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلادیش کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو سنچری بنانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ رضوان آپ آج نہ رکنے والی طاقت ثابت ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ رضوان نے شاندار کھیل پیش کرکے خود کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اثاثہ ثابت کردیا، امید ہے آنے والے میچز میں محمد رضوان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...