Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم دیتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے۔

تحریری حکم میں عدالت نے محکمہ سکولز سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...