Home نیوز پاکستان وزیراعظم آج امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے

Share
Share

دوحا:وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر میں آج امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم قطری ہم منصب عزت مآب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم قطر میوزیم میں ”منظر آرٹ ایگزی بیشن؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر“ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کے قطر کے سرکاری دورے میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...