Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا نیپرا کو بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا نیپرا کو بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے نیپرا کو چار ہفتوں کے اندر بجلی بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکسز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں رضوان الہی ایڈوکیٹ نے بجلی بلوں میں اضافی چارجز اور غیرقانونی ٹیکسز میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں نیپرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمعے کو فیصلہ سناتے ہوئے نیپرا کو ہدایت کی کہ وہ 4 ہفتوں میں صارفین بجلی کے اعتراضات سن کر غیر قانونی ٹیکس ختم کرے، اضافی چارجز کے خلاف شکایات سن کر انہیں بھی ختم کیا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی زمہ داری ہے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کے تمام متاثرہ صارفین نیپرا سے رجوع کریں، اگر داد رسی نا ہوئی تو پھر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے پٹیشنر رضوان الہی ایڈووکیٹ کی پٹیشن بطور شکایتی درخواست بھی نیپرا کو بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...