Home نیوز پاکستان وفاقی حکومت نےگندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نےگندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےگندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کرتے ہوئے گندم کی درآمد اور برآمد پر فوری طورپر پابندی عائد کردی ہے۔

گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور گندم سے تیار مصنوعات کے ساتھ ساتھ آٹے،میدے اور سوجی کی برآمد پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...