Home Uncategorized لائبہ خان شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ شادی کی خبروں پر بول پڑیں

لائبہ خان شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ شادی کی خبروں پر بول پڑیں

Share
Share

 

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ لائبہ خان نے پہلے سے شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں لائبہ خان نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے کیریئر کی شروعات میں سوشل میڈیا پر میری شادی کی جھوٹی خبر پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے میرے والد بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے۔

لائبہ خان کے مطابق خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذکورہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور میں پیسوں کی خاطر اُس کی دوسری یا تیسری بیوی بنی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں، خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میں نے شادی شدہ عرب شہری سے چُھپ کر شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں: والد اور دادا میرے شوبز میں آنے کے حق میں نہیں تھے، لائبہ خان

لائبہ خان نے کہا کہ اس جھوٹی خبر کے پھیلنے کے بعد، میرے والد کے دوستوں نے اُنہیں میسجز کیے اور میری شادی سے متعلق سوالات کیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے والد بہت پریشان ہوگئے تھے، پھر میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، پاکستان کی کئی اداکاراؤں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پھر میں نے والد کی پریشانی دور کرنے کے لیے اُنہیں یوٹیوب سے چند اداکاراؤں کی شادیوں کی جھوٹی خبریں بھی دکھائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے والد کو سمجھایا کہ آپ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...