Home سیاست لطیف کھوسہ نے نیب حکام کو جھوٹا قرار دیدیا

لطیف کھوسہ نے نیب حکام کو جھوٹا قرار دیدیا

Share
Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے قومی احتساب بیورو حکام کو جھوٹا قرار دیدیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کے لوگ اتنے جھوٹے ہیں کہ غلط قانون کی 3 تاریخیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روک دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل ٹرائل اوپن ٹرائل نہیں، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، جیل ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہے جبکہ مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عدالتیں جیل میں تشریف لا رہی ہیں، پہلے ملزم عدالت میں پیش ہوتا تھا اب عدالتیں ملزمان کے پاس چل کر آتی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...