Home سیاست تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پرلیاقت باغ سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پرلیاقت باغ سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے لیاقت باغ کو سیل کردیا۔

لیاقت باغ کے گیٹ پر تالے لگادیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو لیاقت باغ کے اندر اور باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

لیاقت باغ میں چہل قدمی کے لیے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے تاہم تاحال اسے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی اے نے اسی مقام پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد لیاقت باغ کو سیل کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...