Home highlight شراب برآمدگی کیس , علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

شراب برآمدگی کیس , علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
جج مبشر حسن نے ریمارکس میں کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا نہ ہی اس کا وکیل عدالت آیا۔
عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنزکو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...