Home نیوز پاکستان پاکستان کی اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے قرض کی درخواست

پاکستان کی اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے قرض کی درخواست

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے کموڈیٹی اور کمرشل قرض حصول کیلئے درخواست کی گئی ہے، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کموڈیٹی خریداری کیلئے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے مانگا گیا ہے جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر سورسز کی مد میں لیا جائے گا۔

ان کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلئے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ قرض منظوری کیلئے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام تینوں بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ موٴخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے بھی کوشش جاری ہیں، سعودی عرب کیساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلئے معاہدہ تعطل کا شکار ہے جبکہ وزارت خزانہ فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے 4 سورسز سے ارینجمنٹ کیلئے کوشش کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...