Home Uncategorized سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری

سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری

Share
Share

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری کیا ہے.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ماسٹر پلان کا مقصد سعودی معیشت میں تنوع پیدا کرنا، انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر اور مثالی انویسٹمنٹ فرنٹ کی حیثیت سے مملکت کی پوزیشن مستحکم کرنا اور سعودی عرب میں لاجسٹک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے.

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’لاجسٹک سینٹر کے ماسٹر پلان کا اجرا لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی قومی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق انشیٹوز کے سلسلے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے فروغ، بین الاقوامی تجارت کے نیٹ ورک سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو جوڑنا اور انٹرنیشنل سپلائی لائن جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں. ہمارا ایک مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کو فروغ دینا، نئی ملازمتوں کے مواقع کا دائرہ وسیع کرنا بھی ہے.

لاجسٹک سینٹر کا ماسٹر پلان 59 سینٹرز پر مشتمل ہے یہ سو ملین مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے پر قائم ہوں گے بارہ لاجسٹک سینٹر ریاض ریجن، بارہ مکہ مکرمہ ریجن، 17 مشرقی ریجن اور 18 مملکت کے دیگر علاقوں میں قائم کیے جائیں گے، ان دنوں 21 لاجسٹک سینٹرز پر کام ہورہا ہے تمام سینٹرز 2030 تک مکمل ہوجائیں گے.

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...