Home سیاست وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہو گی ،ہم 9 مئی کے بیانات مسترد کرتے ہیں، لطیف کھوسہ

وفاداری ریاست اور عوام کے ساتھ ہو گی ،ہم 9 مئی کے بیانات مسترد کرتے ہیں، لطیف کھوسہ

Share
Share

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم 9 مئی کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، وفاداری ریاست اورعوام کے ساتھ ہوگی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر رہوں گا، آئین کے تین ستون ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تینوں کیسز میں ایک ہی دن میں سزا دے دی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم 9 مئی کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، لاہورمیں آج وکلا پر تشدد کیا گیا ہے وہ پرامن احتجاج کررہے تھے، 150سے زائد وکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پنجاب کا دل لاہور ہے اور میرا دل میرا حلقہ ہے، پنجاب سے ن لیگ انتخابات میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، ایک ایک کا ریکارڈ میرے پاس ہے، انہوں نے اپنے کیس معاف کرائے، میں بانی پی ٹی آئی کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...