Home Uncategorized ماہرہ خان کاعروسی فوٹو شوٹ،مداحوں کے دل موہ لئے

ماہرہ خان کاعروسی فوٹو شوٹ،مداحوں کے دل موہ لئے

Share
Share

کراچی:پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے برائیڈل لک میں فوٹو شوٹ نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

ماہرہ خان نے نامور پاکستانی ڈیزائنر کا برائیڈل لباس زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کرایا جس میں اداکارہ کی غیر معمولی خوبصورتی نے ہر دیکھنے والے کو دنگ کردیا۔

فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کراتا اداکارہ کا یہ دلکش فوٹو شوٹ کسی تعریف کامحتاج نہیں تھا۔

دلکش تصاویر میں اداکارہ نے جو لہنگا چولی زیب تن کیا وہ خوبصورتی کا مظاہرہ کر رہا تھا، مذکورہ لباس پیچیدہ زردوزی کام، موتیوں اور کٹے ہوئے چمکدار سیکوئن سے بھرپور طریقے کیساتھ مزین ہے جبکہ چولی کو تلہ کی نازک بوٹیوں سے سجایا گیا ہے۔

ساتھ ہی بارڈر اور ہاتھ سے بنے ہوئے ٹسل کے ساتھ سجا ہوا دوپٹہ دلہن کے انداز کو ایک شاندار طور پر مکمل کرتا ہے، ماتھے پر بندیا، کانوں میں دیدہ زیب بندے اور ساتھ گلے میں دلکش ہار بھی ماہرہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...