Home Uncategorized والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا

والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے پیارے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے، وہ پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، لہٰذا میری میڈیا اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لے لی تھی جبکہ حکام تاحال خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...