Home sticky post 4 ۔16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

۔16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

Share
Share

ملیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 2026 سے 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر e-KYC سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات جیسے MyKad، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔

کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بُلِنگ اور دوسری خطرناک صورتِ حال بڑھ رہی ہیں۔

فہمی فاضل کے مطابق یہ اقدام آن لائن سیفٹی ایکٹ کے دائرے میں ہے جو 1 جنوری 2026 کو نافذ ہوگا۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پابندی “ضرورت مند قدم” ہے تاکہ بچوں کو آن لائن نقصان دہ اثرات سے بچایا جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...