Home Uncategorized منیشا کوئرالہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم فلمیں کرنے کی وجہ بتادی

منیشا کوئرالہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم فلمیں کرنے کی وجہ بتادی

Share
Share

 

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ کے بعد کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں ہیرو خود فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس ہیروئین کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم کام کیا ہے۔

نیپال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ دوبارہ کام نہ کرنے کا سبب شاہ رخ خان کی چوائس ہے۔

شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ نے 1998 میں فلم ’دل سے‘ میں مل کر کام کیا اور حال ہی میں فلم کی ریلیز کی 26 ویں سالگرہ منائی گئی۔

منیشا کوئرالہ نے کہا کہ انڈسٹری میں ہیرو فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’گڈو‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے منی رتنم کی فلموں “دل سے”، 1995 کی تامل فلم ’بمبئی‘، سنجے لیلا بھنسالی کی ’خاموشی‘ اور ’ہیرا منڈی‘ کو اپنی پسندیدہ فلمیں قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ان فلموں میں اپنی بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...