Home نیوز پاکستان پسند کی شادی،ماموں نے 19 سالہ بھانجی کو کمرہ عدالت میں گولیاں ماردیں

پسند کی شادی،ماموں نے 19 سالہ بھانجی کو کمرہ عدالت میں گولیاں ماردیں

Share
Share

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں پسند کی شادی کے بعد بیان دینے کیلیے آنے والی 19 سالہ بھانجی کو ماموں نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ تحریم نے ڈیڑھ ماہ قبل زاہد نور نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ آج عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے آرہی تھی۔

مقتولہ کے عدالت پہنچنے سے قبل ماموں کمرے میں موجود تھے جنہوں نے تحریم کے آتے ہی فائرنگ کی اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اُسے ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع سے لاش کو تحویل میں لے کر اسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی یہ دوسری شادی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...