Home سیاست مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا

مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا، مفتاح کے ساتھ ساتھ شاہ محمد شاہ کی بھی مسلم لیگ ن کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

مریم نواز نے کہاکہ دونوں رہنماؤں کی کارکردگی مایوس کن رہی،اس کے علاوہ سلم لیگ ن نے سندھ کی تنظیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو عہدوں سے ہٹاکر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔
مریم نواز نے دونوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا اور چیف آرگنائزر نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کرکے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر انہیں نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر چکے ہیں۔

رجیم چینج کے بعد وزیرخزانہ بننے والے مفتاح اسماعیل کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انھوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں کردارادا کیا ہے تاہم اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور وزارت سنبھالنے کے بعد ان کو غیر فعال کردیاگیا۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...