Home سیاست شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو شدید مقابلے ہوئے۔ دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اکتوبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو شدید مقابلے ہوئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پہلی جھڑپ ضلع جنوبی وزیرستان کے جنرل ایریا اسمان منزہ میں ہوئی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ساجد اعظم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔جبکہ ایک بہادر فرزند، سپاہی وارث خان نے جان کی قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس اپریشن کی جا رہا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...