Home سیاست مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ احتراماً مسترد کیا، مریم اورنگزیب

مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ احتراماً مسترد کیا، مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے احتراماً مسترد کیا۔ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے دعوت نامہ 5 اکتوبر کو چیف آرگنائزر کے دفتر کو موصول ہوا تھا، پی ایم ایل این کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی ہے، اسے برقرار رکھنے، اچھے اخلاقی اور سماجی طرز عمل کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لئے ان کا استحصال نہیں ہونا چاہئے، افسوس کہ ماضی قریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی عزائم اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) اس غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاست، رہنما اور وابستگی بدلتی رہتی ہے تاہم ذاتی مفاد صرف توسیع اور اگلی ملازمتوں تک ہی محدود رہتا ہے، میڈم چیف آرگنائزر تعلیمی اداروں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنائیں گی تاکہ خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے، مدد کی جائے اور نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...