Home سیاست مریم نواز کوانتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا بھینس کا تحفہ

مریم نواز کوانتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا بھینس کا تحفہ

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکن ایک بھینس لے کر پہنچے، جسے قیمتی قرار دیا جارہا ہے۔

لیگی کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔

لیگی کارکنان نے کہا کہ وہ اپنی ہر دل عزیز لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور اُن کی جیت کیلیے پُرامید ہیں۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں اسپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے، یہ سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...