Home نیوز پاکستان مریم نواز کا سرخ جوڑا، کتنا مہنگا ہے جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا

مریم نواز کا سرخ جوڑا، کتنا مہنگا ہے جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا

Share
Share

لاہور:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تیاری نے تمام تر توجہ سمیٹ لی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس تقریب میں نکاح کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نکاح کی اس تقریب میں ہلکے میک اپ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تیاری دیدنی تھی۔

مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق صوبۂ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ ٹیول (tulle) یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں میں 500 مہمان مدعو تھے۔

Share
Related Articles

کے پی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس...

سال 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025...

بانی پی ٹی آئی نےڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی...

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح...