Home سیاست مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونت سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

ملیکہ بخاری نے ٹویٹر پر اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملیکہ بخاری کو باہر بھجوانے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں گی۔

ملیکہ بخاری نے ہفتے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیمار بڑی بہن سے ملنے آسٹریلیا جانا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کی بڑی بہن وینٹیلیٹر پر ہیں اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔

مریم نواز نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کریں گی اور امید ہے کہ آپ نے اس سلسلے میں درخواست دی ہوگی۔

بعدازاں، بیرون ملک اجازت ملنے پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملیکہ بخاری نے پوسٹ میں کہا کہ ’’آپ کی بروقت مداخلت کا شکریہ، مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میرا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی کے واقعات کے بعد حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان سمیت ملیکہ بخاری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ملیکہ بخاری نے 25 مئی کو اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...