Home نیوز پاکستان رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں،ایلکس ہارٹلی کا انکشاف

رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں،ایلکس ہارٹلی کا انکشاف

Share
Share

کراچی:سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی 5 لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی اسپن کوچ ایلکس ہارٹلی انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ٹیم کے زیادہ تر ارکان روزہ رکھتے ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے اپنے روزے کے دوران گزارے وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صبح 4 بجے اُٹھ کر کھانا اور پھر شام 6:40 تک بغیر کچھ کھائے پیئے رہنا ایک مشکل کام ہے تاہم میچز شام میں ہونے کی وجہ سے نیند پوری کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...