کراچی:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نمبرز کی دوڑ سے نکل گئے، انٹربورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن ( آئی بی سی سی ) نے ملک بھر میں نمبرز کے بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا۔
چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ سال 2024ء میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا، دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے۔
غلام علی ملاح نے کہا کہ بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔