Home نیوز پاکستان کارساز حادثہ کیس، مرکزی ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افرد کے لواحقین کے مابین معاملات طے پا گئے

کارساز حادثہ کیس، مرکزی ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افرد کے لواحقین کے مابین معاملات طے پا گئے

Share
Share

کراچی: کراچی میں کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین درمیان معاملات طے پا گئے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم نے ملزمہ کو اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

ذرائع کے مطابق نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی جبکہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہو گئی ہے اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کر دی گئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کروا لیا گیا۔

حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا۔

علاوہ ازیں نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران، بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

حلف نامے کی کاپی کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور ہم نے بغیر کسی دباوٴ کہ یہ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا بالکل درست کہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے جمع کروائے گئے عبوری چالان میں ملزمہ نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کو ناقابل قبول قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں...

وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور...

وزیراعلیٰ کے پی کا نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان

پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں...

حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے...