Home سیاست مولانا فضل الرحمان کی دوحا میں حماس رہنما خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی دوحا میں حماس رہنما خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

Share
Share

دوحا:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دوحا میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے قائدین سے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو جائے۔ امت مسلمہ بھی فلسطینیوں کی حمایت کےلیے میدان میں نکلے۔

حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں مظالم سے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فلسطینی صرف اپنی زمین نہیں، امت مسلمہ کی طرف سے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...