Home sticky post 6 مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

Share
Share

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا اہم مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں سرکاری چھٹیوں، ویک اینڈز اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کو ملا کر مجموعی طور پر 14 سے 15 دن تک وقفہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مہینے کا آغاز یومِ مزدور (یکم مئی) سے ہوگا جو جمعہ کے روز آئے گا، جس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات مل کر تین دن کا مسلسل وقفہ فراہم کریں گی۔

مہینے کے آخر میں عیدالاضحیٰ کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں۔ اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عید 27 سے 29 مئی کے درمیان ہو سکتی ہے، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 28 سے 30 مئی کے درمیان متوقع ہے، جس کے ساتھ ہفتہ وار تعطیلات شامل ہو کر طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

مزید برآں اگر حکومت 25 مئی (پیر) کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو 23 اور 24 مئی کے ویک اینڈ کے ساتھ مل کر مزید طویل تعطیلات ممکن ہو سکتی ہیں۔

حتمی تاریخوں کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 17 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...