Home سیاست نو مئی مقدمہ، شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد

نو مئی مقدمہ، شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد

Share
Share

لاہور: 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزمان شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا اور دیگر ملزمان عدالت یں پیش ہوئے۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آج فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔

شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلاوٴ گھیراوٴ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات پر پراسیکیوشن نے چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی، جس پر عدالت نے چالان طلب کرتے ہوئے 4 مقدمات کی جیل سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...