Home sticky post 3 9 مئی مقدمات،104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

9 مئی مقدمات،104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

لاہور: 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
فواد چوہدری ، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران خان سے ا?ج فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چودھری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب...

موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین...

لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی...