Home سیاست نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی ودیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی ودیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Share
Share

راولپنڈی: نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی، شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار عالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔

ادھر 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...