Home سیاست دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں،مریم نواز

دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں،مریم نواز

Share
Share

لاہور:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، امید ہے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو پراجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پر مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...