Home Uncategorized برازیل میں مسافربردار طیارہ گرکر تباہ ، 14 افراد ہلاک

برازیل میں مسافربردار طیارہ گرکر تباہ ، 14 افراد ہلاک

Share
Share

ساؤپاؤلو:برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت طیارے میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ادھر مینووس ائیرو ٹیکسی ائیر لائنز نے ایک بیان میں جہاز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔

جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کی جانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...