Home نیوز پاکستان ایم ڈی کیٹ نقل اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

ایم ڈی کیٹ نقل اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Share
Share

کراچی :میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اسکینڈل کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 2 سرکاری ملازم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے طلباء سے نقل کرانے کےلیے وصول کیے گئے 35 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے...

خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کیخلاف بول پڑے

لاہور:سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم...

آگے وہی بڑھے گا جو محنت کرے گامجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کے لئے نوٹ چاہئیں،کامران ٹیسوری

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آگے وہی بڑھے گا...

محسن نقوی کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر...