Home نیوز پاکستان خیبرپختونخواکے 7 اضلاع میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پلان مکمل

خیبرپختونخواکے 7 اضلاع میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پلان مکمل

Share
Share

پشاور: صوبائی محکمہ داخلہ نے 26 نومبر کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ، ٹیسٹ صوبے کے 7 اضلاع میں ہو گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ٹیسٹ پشاور کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور دیرلوئر میں ہوگا، مجموعی طور پر 46 ہزار 220 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 11 سنٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ سائبر سیکورٹی کی غرض سے ایف آئی اے کی مدد حاصل ہوگی، ٹیسٹ کے دوران سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی جبکہ 58 فیصد لڑکیاں امیدوار ہونے کی وجہ سے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سنٹرز کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک...

پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے...

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ...

مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ...