Home sticky post 2 وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔
پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔
گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...