Home سیاست وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج لگانے سے متعلق خبروں کی تردید

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج لگانے سے متعلق خبروں کی تردید

Share
Share

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ حکومتی ذرائع نے کے پی میں گورنر راج لگانے سے متعلق خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں گورنر کے پی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو صوبے کی سیکورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وفاق کی جانب سے صوبے میں دلچسپی نہ لینے اور غیر سنجیدگی کا وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو تحریک انصاف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور گورنر کی ملاقات کے بعد صوبے میں گورنر راج لگانے کی افواہیں زیر گردش ہوئیں جس پر حکومتی ذرائع نے وضاحت کی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...