Home سیاست وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی سمیت دیگر امور پر گفتگو

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی سمیت دیگر امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے، جس میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پی ایم ہاوٴس میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

یادرہے کہ ایک روز قبل ہی سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت سازی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...