Home سیاست بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا،بلاول بھٹو

بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، تفصیلی فیصلہ ا?نے کے بعد اس پر مزید گفتگو کروں گا، عدالت نے یہ مانا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا۔

بلاول نے کہا کہ آج یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، امید ہے 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، اس فیصلے سے ہماری جمہوریت و عدالتی نظام سمیت ملک ترقی کرے گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا، تمام جج صاحبان، عدالتی معاونین اور وکلا کا شکرگزار ہوں، اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...