Home نیوز پاکستان آرمی چیف سے امام مسجد نبوی ﷺکی ملاقات،پاک سعودی عرب تعلقات پر اظہار اطمینان

آرمی چیف سے امام مسجد نبوی ﷺکی ملاقات،پاک سعودی عرب تعلقات پر اظہار اطمینان

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبویﷺکے امام نے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ امام مسجد نبویﷺ نے دوران ملاقات اپنی گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، محمد پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امام مسجد نبویﷺ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آخر میں امام مسجد نبویﷺ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...